دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
لاہور(دنیا نیوز)پنجاب میں دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہے ، دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دھند کے موسم میں دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے ۔دوران سفر رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments