آج کا پکوان

تحریر : انعم شیخ (شیف)


جھٹ پٹ چکن مصالحہ اجزا:چکن ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن آٹھ جوئے، ادرک ایک سے دو انچ کا ٹکڑا، موٹی کٹی ہوئی پیاز دو عدد، پھینٹی ہوئی دہی ایک پیالی، مکمل لال مرچیں دس عدد، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، کُٹی ہوئی کالی مرچیں ایک چائے کا چمچ، مکمل گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔ سجانے کے لیے: کٹا ہوا ہرا دھنیا اور لیموں کی قاشیںحسب پسند۔

ترکیب:چکن کو نمک، کالی مرچ اور دہی لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پیاز، ادرک لہسن، زیرہ اور لال مرچوں کو ملا کر موٹا موٹا پیس لیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ کے لیے درمیانی آنچ پر ہلکا گرم کریں اور مکمل گرم مصالحہ ڈال دیں۔ جب کڑکڑانے لگے تو پسا ہو مصالحہ ڈال دیں اور چار سے پانچ منٹ تک بھونیں۔ چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے۔ ہرا دھنیا چھڑک کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر اتار لیں۔ ہرا دھنیا اور لیموں سے سجا کر پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔

مرغ دم پخت

اجزا: مرغ بمعہ کھال ایک عدد، گھی 250 گرام، دہی 250 گرام، پیاز تین چھوٹی گڈیاں، ادرک ایک چھوٹی گانٹھ، سرخ مرچ حسب ذائقہ، کالی مرچ 10 گرام، کچری دس گرام، کشمش 60 گرام، بادام کی گریاں 60 گرام، لیموں دو عدد، نمک حسب ذائقہ، انڈے دو عدد، آلو دو عدد، گرم مصالحہ تھوڑا سا۔

ترکیب:پیاز دو کاٹ لیجئے اور ان کو ادرک کے ساتھ پیس لیں۔ اس طرح نمک سرخ مرچ اور کالی مرچوں کو بھی الگ الگ پیس لیجئے۔ نمک اور کالی مرچیں مرغ پر ملیے اور اسے چھری کی نوک سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ پھر کشمکش، بادام کی گریاں اور پیاز کے باقی لچھے گھی میں بھوننے کے بعد ان پر لیموں کا عرق چھڑ کئے اور مرغ کے پیٹ میں بھر دیجئے۔ آلو ؤں اور انڈوں کو ابال کر ان کے قتلے کر لیجئے اور انہیں بھی مرغ کے اندر بھر کر اسے دھاگے یا ڈور سے سی لیجئے تاکہ مصالحہ باہر نہ نکلے۔ گھی میں بھوننے کے بعد گلانے کے لئے پانی ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیجئے۔ جب بھاپ باہر نکلنے لگے تو پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیں۔ پتیلی کا منہ کھولئے اور اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیجئے۔ دم پخت چکن تیار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان کا مشن ورلڈ کپ!

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ شروع ہونے میں صرف 13روز باقی رہ گئے ہیں اور اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز بھی کھیلنی ہے۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشن ورلڈکپ سے قبل گرین شرٹس کو 3 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کا موقع ملا، ہوم گرائونڈ پر نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی۔

بہادر گلفام اور مون پری

گلفام کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔وہ بہت ہی رحمدل اور بہادر لڑکا تھا اور ہمہ وقت دوسروں کی مدد کرنے کیلئے تیار رہتا تھا۔

چھپائی کی ایجاد

چھپائی کی ایجاد سے پہلے کتابیں ایک بہت ہی بیش قیمت اور کم نظر آنے والی شے تھیں۔تب کتاب کو ہاتھوں سے لکھا جاتا تھا اور ایک کتاب کو مکمل کرنے میں مہینوں لگ جاتے تھے،لیکن آج چھپائی کی مدد سے ہم صرف چند گھنٹوں میں ہزاروں کتابیں چھاپ سکتے ہیں۔

ذرامسکرائیے

پولیس’’ تمہیں کل صبح پانچ بجے پھانسی دی جائے گی‘‘ سردار: ’’ہا… ہا… ہا… ہا…‘‘ پولیس: ’’ ہنس کیوں رہے ہو‘‘؟سردار : ’’ میں تو اٹھتا ہی صبح نو بجے ہوں‘‘۔٭٭٭

حرف حرف موتی

٭… دوست کو عزت دو، محبت دو، احترام دو لیکن راز نہ دو۔ ٭… عقل مند اپنے دوستوں میں خوبی تلاش کرتا ہے۔ ٭… ہمیں خود کو درخت کے پتوں کی طرح سمجھنا چاہیے، یہ درخت نوع انسانی ہیں۔ ہم دوسرے انسانوں کے بغیر نہیں جی سکتے۔

پہیلیاں

(1)آپ مجھے جانتے نہیں ہیں مگر مجھے تلاش کرتے ہیں، میرے بارے میں دوستوں سے سوال کرتے ہیں، جب مجھے جان لیتے ہیں تو مجھے تلاش کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی، میری اہمیت تب تک ہے، جب تک آپ مجھے تلاش نہ کر لیں، سوچئے میں کون ہوں؟