میک اپ صاف کرتے ہوئے احتیاط برتیں!

تحریر : مہوش اکرم


خواتین جس قدر میک اپ کرنے پر توجہ دیتی ہیں اسی قدر میک اپ اتارنے پردیں تو شاید ان کو جلدسے متعلق سنجیدہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کیونکہ سارا دن میک اپ کے ساتھ رات کو بھی میک اپ کے ساتھ سو جانا بہت سے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ چہرے پر دانے نکل آتے ہیں اور ہونٹوں پر لگی لپ سٹک سے ہونٹ زیادہ خشک ہو کر خراب ہو جاتے ہیں، تاہم ذیل میں چند مفید ہدایات دی جا رہی ہیں جن پر خواتین عمل پیرا ہو کرمیک اپ اور لپ سٹک کو اچھے طریقے سے اتار سکتی ہیں۔

لپ سٹک صاف کرنے کیلئے کاٹن سویب، کولڈ کریم، میک اپ ریموور یا کلینر، تولیہ، موئسچرائزر یا لپ بام اور کلینزنگ ملک وغیرہ جیسے سامان کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تمام سامان دستیاب کرنے کے بعد کاٹن سویب پر ہلکی سی کولڈ کریم لگا کر لپ سٹک کو نرم کرنے کیلئے مساج کریں اور پھر رگڑ کر لپ سٹک ہونٹوں سے اتار لی جائے۔ لپ سٹک اتارتے وقت کولڈ کریم، ریموور یا کوئی دیگر پروڈکٹ منہ میں نہ جانے دیں اور بڑی احتیاط سے اوپر اور نیچے والے ہونٹ اچھی طرح صاف کریں۔ صفائی کے بعد مخصوص موئسچرائزر یا لپ بام ہونٹوں پر ضرور لگائیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور چیز ہونٹوں پر نہ لگائیں۔ ہونٹوں کی حفاظت کیلئے اور تروتازگی کیلئے ہونٹوں کی ایکسفولی ایٹنگ (Exfoliating) ہفتہ میں ایک بار ضرور کریں۔ جب آپ میک اپ کریں تو اس سے پہلے ہونٹوں پر کوئی اچھا سا موئسچرائزر لگالیں جس میں وٹامن ای شامل ہو اس سے ہونٹوں کی تازگی اور رعنائی برقرار رہے گی۔

اگر آپ شدید موسم یا گرم موسم میںکوئی سن سکرین لپ سٹک یا موئسچرائزر استعمال نہیں کرینگی تو ہونٹ پھٹ جائینگے۔ اس لئے میک اپ کے موسمی اثرات سے بچائو کیلئے ہونٹوں پر حفاظتی پروڈکٹس کا استعمال ضرور کریں اور سونے سے پہلے لپ سٹک ضرور اتاردیں۔

جب خاص طور پر آنکھوں کے میک اپ کو ہٹانے کی بات آتی ہے، تو آپ جتنا آہستہ اور نرمی سے کریں گے، اتنا ہی بہتر ہوگا۔ ماہر امراض جلد کا کہنا ہے کہ میک اپ ریموور لگائیں اور اسے تھوڑی دیر چھوڑ دیں،یہ کاجل، لائنر اور شیڈو کو نرم کر دے گا لہٰذا جب آپ آخر کار صاف کریں گی تو یہ آسانی سے اور اچھی طرح سے اتر جائے گا۔ا گر آپ ایسا کرتی ہیں تو آپ کی آنکھوں کے نیچے دھبے نہیں آئیں گے۔ ریموور کو اس کے جادو کو کام کرنے کیلئے وقت دینا آپ کو اپنے میک اپ ریموور پیڈ سے رگڑنے،اسکرب کرنے سے بھی روکتا ہے،کیونکہ رگڑ آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کی نازک جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جلن اور جھریوں کا باعث بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭