صحت مند کیسے رہیں؟
٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔
٭…چھینک آئے تو منہ پر رومال رکھئے اور الحمد للہ کہئے۔
٭…کوشش کیجئے کہ روزرانہ نہائیں، نہاتے وقت ناک، کان اور منہ صاف کیجئے۔
٭…بالوں میں کنگھا کیجئے اور انہیں صاف رکھئے۔
٭…ہر جمعے کو ناخن کاٹیے۔
٭…ہمیشہ خوش، ہنستے، مسکراتے رہیں۔
٭…صحت مند رہنے کیلئے ورزش بھی بہت ضروری ہے۔
٭…دوڑنا سب سے فائدہ دینے والی ورزش ہے، اس میں مزیدکسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے۔ اگر آپ دوڑ نہیں لگاتے تو پیدل ضرور چلئے۔
٭…رسی کودنے سے چستی پیدا ہوتی ہے، ٹانگیں اورہاتھ پائوں مضبوط ہوتے ہیں۔
٭…روزانہ کھیلنا اپنے معمولات میں شامل رکھئے اس سے طبیعت ہشاس بشاش رہے گی۔
کھیل کھیلنے سے آپ چاق و چوبند رہتے ہیں۔