پہیلیاں
کبڑی ماں نے بچے پالے دھکے دے کر گھر سے نکالے (تیر کمان)
ننھا منا بڑا دلیر
کر لیتا ہے سب کو زیر
چور اور ڈاکو ڈر کر بھاگے
آتا ہے جب ان کے آگے
(پستول)
ایک ادا سے جب وہ تھرکے
چھم چھم ناچ دکھائے
اک بھالا سا منہ میں لے کر
سینے پر چڑھ جائے
(سلائی مشین)
کوئی بادل اور نہ سایہ
لیکن پھر بھی مینہ برسایا
(اوس کے قطرے)
بن در کے ہے ایک حویلی
اس میں ہے اک جان اکیلی
(انڈے میں چوزہ)