بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔
زمین کا کتنا حصہ جنگلات سے گھراہوا ہے؟
زمین کے ایک تہائی حصے پر جنگلات پھیلے ہوئے ہیں۔یہ جنگلات دنیا کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔یہ موسموں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔زمین کی حفاظت کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔لیکن اب جنگلات تیزی سے غائب ہو رہے ہیں۔ سینکڑوں برس میں نشوونما پانے والے درختوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
صحرائے اعظم
صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ35لاکھ مربع میل ہے۔ یہ امریکہ کے کل رقبے کے تقریباً برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقہ میں واقع ہے۔ انگریزی میں اسے Saharaکہا جاتا ہے جو دراصل عربی لفظ ’’صحرا‘‘ کی جمع ہے۔ صحارا کا علاقہ ہر 20ہزار سال بعد 5ہزار سال کیلئے ہرا بھرا ہو جاتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ زمین کا محور 26ہزار سال میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔