ذرا مسکرائیے
امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭
استاد (شاگرد سے): تمہارا لباس کس چیز سے بنا ہے۔
شاگرد: جناب! ابا جان کے بڑے لباس کو چھوٹا کر کے۔
٭٭٭
استاد (شاگرد سے) : پانی کا کیمیائی فارمولا بتاو۔ شاگرد : جناب! H,I,J,K,L,M,N,O۔
استاد : یہ بدتمیزی ہے؟۔
شاگرد : جناب! آپ نے ہی تو کہا تھا ایچ ٹو او۔
٭٭٭
ڈاکٹر (بیگم سے) ارے بیگم! میرے کلینک میں ایک ایسا مریض آیا جس پر گاڑی گزر گئی اور اس کا نچلا دھڑ بے کار ہو گیا تھا۔
بیگم : (جلدی سے) تو کیا وہ مر گیا؟
ڈاکٹر :نہیں،میں نے اس کا نچلا دھڑ کاٹ کر بکری کا دھڑ لگا دیا ہے تو وہ دو کلو دودھ بھی دینے لگا ہے۔
٭٭٭