آج کا پکوان:مغلئی سالن
اجزا: بکرے کا گوشت:آدھا کلو،پسا ہوا لہسن ادرک، گھی: ایک، ایک کھانے کا چمچ،نمک:ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا ناریل:ایک پیالی،کشمیری لال مرچیں: 8 عدد،ثابت دھنیا: ایک کھانے کا چمچہ،سفید تل:ایک چائے کا چمچ،لہسن: 4 جوے،کاجو، بادام (اُبلے ہوئے) : 50، 50 گرام،پسی ہوئی جاوتری :چوتھائی چائے کا چمچ، پسی ہوئی سبز الائچی:چوتھائی چائے کا چمچ۔
سالن کے اجزا: پیاز (چوپ کی ہوئی): ایک عدد،پسی ہوئی ہلدی:آدھا چائے کا چمچ،املی کا گودا: چوتھائی پیالی،نمک: حسب ذائقہ، گھی: حسب ضرورت۔
ترکیب:ثابت اجزا تھوڑاسا پانی ڈال کر پیس لیں۔ گوشت میں لہسن ادرک اور نمک ملاکر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ دیگچی میں گھی گرم کریں‘ اس میں گوشت اور تھوڑا سا پانی ملاکر گوشت گلنے تک پکائیں۔ ایک علیحدہ دیگچی میں باقی گھی گرم کریں‘ اس میں پیاز سنہری کریں‘ اس میں ہلدی اور مصالحے کے اجزاملاکربھونیں‘ پھرگوشت شامل کر کے چند منٹ تک پکائیں۔ اس میں پسا ہوا آمیزہ ملائیں اور گاڑھا ہونے تک مزید پکائیں‘ پھر املی شامل کرکے ڈش میں نکال لیں۔
چکن وائٹ کڑاہی
اجزا :چکن :آدھا کلو،پیاز :3 عدد، لہسن کا پیسٹ : آدھا چائے کا چمچ۔ا درک :ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا،ہری مرچ باریک کتری ہوئی: 3 یا 4 عدد، پسی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ،پسا ہوا گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: تھوڑا سا،فریش کریم :6 کھانے کے چمچ،نمک: آدھا چائے کا چمچ،کوکنگ آئل : 4 کھانے کے چمچ۔
ترکیب:کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 5 منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن ،کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر دو منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر دو منٹ کیلئے دم پر رکھ کر اتار لیںاور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔اس ڈش میں پانی بالکل استعمال نہیں کرنا۔