مینی کیورہفتہ میں ایک بار ضروری

تحریر : سائرہ جبیں


کون ایسا ہے جسے خوبصورت ہاتھ متاثر نہ کرتے ہوں؟ خوبصورتی کو توجہ کی ضرورت ہر دور میں رہی ہے،کیونکہ حسن کو قائم رکھنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ہاتھوں اور چہرے پر براہِ راست دھوپ اور مٹی پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو توجہ کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

موسم کی تبدیلی کے باعث نہ صرف ہاتھوں کی حساس جلدکے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے بلکہ اس سے ناخنوں کے بد رنگ ہو جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ہاتھوں کی دلکشی اور خوبصورتی کوبڑھانے کیلئے آپ گھر میںہی مختصر سے وقت میں اپنا بہترین مینی کیور کر سکتی ہیں۔

مینی کیورکیلئے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔مینی کیور کٹ، نیل پالش ریموور، کیوٹیکل کریم، نیل پالش،چھوٹا نرم تولیہ، ڈیٹول، شیمپو، ہاتھوں کیلئے عمدہ کریم۔ مینی کیور کا طریقہ کار نوٹ کر لیں۔

سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صابن سے  اچھی طرح دھولیں۔ پھر ہاتھوں کو تولیے سے خشک کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں کے ناخن پر پہلے سے لگی نیل پالش کو نیل پالش ریموور کے ساتھ صاف کر لیں۔ اس کے بعد تھوڑی مقدار میں تیل اور چینی لے کر ان کو ایک پلاسٹک کے برتن میں اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس آمیزے کو ایک طرف رکھ کراپنے ناخن کو فائلر کی مدد سے مطلوبہ شکل میں فائل کر لیں۔ ناخنوں کو مناسب شکل دینے کے بعد سکرب لے کر اپنے ہاتھوں پر آہستگی کے ساتھ اس کا مساج کریں۔ پھر صابن استعمال کیے بغیر ہاتھوں کو تازہ پانی سے دھولیں اور تولیے سے ہاتھ خشک کرلیں۔آخر میں کوئی وائٹنگ کریم ضرور لگائیں اور دھونے کے بعد لوشن لگا کر چھوڑ دیں۔

ہفتہ میں ایک بار مینی کیور ضرور کریں۔ کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی ، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز (دستانے) پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔