حرف حرف موتی

تحریر : روزنامہ دنیا


٭…کتنے عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیتے ہیں۔ ٭…انسان کی قدر و قیمت دو چھوٹی چیزوں میں سے ہے، اس کا دل اور اس کی زبان ۔ ٭…سب سے بدترین شخص وہ ہے جس کے ڈر کی وجہ سے اس کی عزت کی جائے۔

 ٭…تکبر علم کا دشمن ہے اور غصہ عقل کا۔ 

 ٭… نجات کیا ہے اپنی زبان کو بند رکھنا اور بلا ضرورت نہ بولنا۔ 

 ٭…کھانے میں عیب نہ نکالو اگر تمہیں نہیں پسند تو اسے نہ کھائو۔

 ٭…ایسا علم بیکا ر ہے جو انسان کو کام کرنا تو سکھا دے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔

 ٭…انسان کی دو ہی کمزوریاں ہیں، بنا سوچے عمل کر دینا اور سوچتے رہنا عمل نہ کرنا۔

٭…جب تمہاری مشکلات حد سے بڑھنے لگیں تو سمجھ جائو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے۔

 ٭…انسان بُرا تب بنتا ہے جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اچھا سمجھنے لگے۔

 ٭…نعمت کا ملنا آزمائش ہے کہ تم نے شکر کیا یا ناشکری کی۔

کسی سے نیکی کرتے وقت بدلے کی توقع نہ رکھو کیونکہ اچھائی کابدلہ انسا ن نہیںاللہ دیتا ہے۔

خاموشی ایسا پودا ہے جس پر کبھی کڑوا پھل نہیں لگتا۔

ذہانت ایسا پھول ہے جو محنت کے بغیر نہیں کھلتا۔

خوش اخلاقی ایسی خوشبو ہے جو میلوں دور سے محسوس ہوتی ہے۔

دعا ایسا عمل ہے جو تقدیر کو مات دے سکتا ہے۔

گناہ ایسی لعنت ہے جو قلب کو کالا کر دیتی ہے۔

منافق کی بات خوبصورت اور اس کا عمل درد ناک ہوتا ہے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭