زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

تحریر : روزنامہ دنیا


پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

زمین کی حرکت رُ ک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی جو ایک منٹ کے اندر سترہ میل کے رقبے کو غرق کر سکیں گی۔

زمین کا ایک دن چوبیس گھنٹوں کی بجائے موجودہ365دنوں کے برابر طویل ہو جائے گا۔چھ ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گا،اور اس کے بعد چھ ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہو گا۔

زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج بھی مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہو گا،اور ایسا سال میںایک بار ہی ہو سکے گا۔زمین کے گھومنے سے مرکز میں طاقت پیدا ہو تی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے۔ تاہم جب زمین رُک جائے گی تو سمندردونوں قطبین کی جانب منتقل ہو جائیں گے۔

اس کے نتیجے میں دو طاقت ور سمندراور ایک بہت بڑا براعظم زمین کے درمیان اُبھر آئیں گے ۔ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہو نے لگے گی جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کاسمک شعاعوں کی زد میں آ جائے گی اور نتیجتاً یہاں زندگی کی بقاء کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)