آنکھوں کی حفاظت بھی ضروری!

تحریر : زینب عرفان


آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد ان کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضا کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتی ہیں بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے۔ چند کار آمد ٹوٹکوں اور ورزشوں کو آزما کر دیکھیں ،آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آنکھیں اُجلی اور روشن ہو جائیں گی۔

٭ کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے۔

٭ شوقیہ عینک لگانے سے گریز کریں اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

٭ مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے، اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

٭ آنکھیں جھپکے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر  دیکھتی رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

٭سر پر کنگھی کرنا آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔

٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا آنکھوں پراثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے البتہ چاند کی طرف دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

٭ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

٭ پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے۔

٭کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادہ پانی سے دھو لیں۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

٭ صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے۔

٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

٭ نیم گرم دودھ روئی میں بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں۔ آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آ جائے گی۔

٭٭٭

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭