سمارٹ بنیں!۔۔۔۔۔مگرکیسے؟

تحریر : تحریم نیازی


دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو خوبصورت اور سمارٹ بننے کا خواہشمند نہ ہو،مرد ہوں یا عورتیں دونوں میں خود کو باوقار،پرکشش اور جاذبِ نظر بنانے کی خواہش یکساں موجود ہوتی ہے،مگر خواتین میں یہ چاہ زیادہ ہی پائی جاتی ہے۔ اس لئے انہیں اپنے معمولات پر نظر رکھنی چاہئے اور ان پر مکمل قابو بھی ہونا چاہئے۔

اچھی نیند خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے،بے خوابی سے چہرہ زرد،آنکھیں بھاری اورجسمانی سستی پیدا ہوتی ہے جبکہ تازہ ہوا، خوشگوار ماحول،فکراور پریشانی سے پرہیز اور ہلکی پھلکی ورزش سے کھوئی ہوئی صحت،شگفتگی اور تازگی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔جسم کی بناوٹ اگر موٹاپے کی وجہ سے خراب ہے تو ورزش سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

موٹاپا اور حُسن دونوں کو ایک دوسرے کی راہ میں مت آنے دیں ورنہ حسن کی تلاش کا سفر ہی مشکل لگے گا۔ اکثر خواتین موٹاپے سے نجات کیلئے ادویات اور عرق وغیرہ استعمال کرنا شروع کردیتی ہیںجو صحت کیلئے زہر ِقاتل سے کم نہیں۔یہ بات ہم اکثر بھول جاتی ہیں کہ موٹاپا کبھی ایک دن میں طاری نہیں ہوتا۔ اسی طرح یہ کیسے سوچا جا سکتا ہے کہ ایک آدھ دن میں ختم ہو جائے گا۔وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنی غذا  پر ایک نظر ضرور ڈالیں،یعنی دن بھر میں ہم کتنا آٹا،چاول،چینی،پروٹین یا چکنائی کھاتے ہیں۔اگر یہ حساب بہت زیادہ نکل آئے تو ایک دم سخت ڈائٹنگ پر مت اتریںاس کے نتیجے میں کمزوری ہو گی،جس سے چہرہ شگفتگی اور تازگی کھو دے گا۔کم از کم دو سو کیلوریز دن بھر میں ضرورآپ کی خوراک کا حصہ ہونا چاہئے۔

بعض اوقات ہم ڈائٹنگ پلان دیکھ کے سوچتے ہیں،اُف یہ تو کھانے کیلئے اتنا کچھ ہے اس سے تو موٹاپا کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو گا۔مگر شاید اس بات پر کم ہی غور کرتے ہیں کہ ڈائٹ پلان ہماری صحت کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں،یعنی ہمارے جسم کو جس قدر غذائیت کی ضرورت ہوگی اتنی کیلوریز کو مدّنظر رکھ کر چارٹ ترتیب دئیے جاتے ہیں۔چلیں وزن کم کرنے کیلئے تیار ہو جائیں،تلی ہوئی،کیفین شدہ،مکھن ،گھی سے بنی ،انڈے کی زردی اور بیکری میں بنی چیزیںکھانی چھوڑ دیںاور ذرا سے صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے دنوں یا ہفتوں میں تھک کر چارٹ پر عمل کرنا آپ نے چھوڑنا نہیںبلکہ مطلوبہ نتائج تک پریکٹس جاری رکھیں۔

کھانے کا شیڈول

ناشتہ :ڈبل روٹی207کیلوریز، انڈہ 200کیلوریز، دودھ200کیلوریز، خوبانی200کیلوریز

وزن کم کرنے کیلئے ناشتے میں ایک پیس برائون بریڈخوبانی کا جیم لگا کر کھائیںاور بغیر چینی کے ایک کپ گرین ٹی پئیںاور دن میں کم از کم تین کپ گرین ٹی کا ستعمال تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دوپہر کا کھانا:دوپہر کے کھانے میں سلاد اور سبزیوں کا استعمال کریںکیونکہ سبزیاں وٹامنز فراہم کر کے خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ناریل کا پانی پئیں ،اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں ،جبکہ اس میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔

شام کی چائے:شام کی چائے کے ساتھ ایک یا دو نمکین  بسکٹ کھائیںاگر چائے پسند نہیں تو جو بھی کھائیں خیال رکھیں وہ میٹھا نہ ہو۔

رات کا کھانا:رات کے کھانے میںآدھی روٹی کسی بھی سالن کے ساتھ کھا لیں۔سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔اور روٹی کے بعد پانی بالکل مت پئیں۔اس شیڈول پر عمل کر کے آپ کافی حد تک وزن کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭