جانوروں کی دنیا

تحریر : آمنہ اقبال


بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

بٹیر کا شمار دنیا کے خوبصورت پرندوں میں ہوتا ہے۔اس کی لمبائی دس انچ اور وزن100گرام تک ہوتا ہے۔اپنی خصوصیات میں یہ پرندہ چڑیا سے بہت ملتا جلتا ہے۔یہ بھورے،سیاہ نیلے اور سفید رنگوں میں پایا جاتا ہے۔اس کی نظر کمزورلیکن کان بہت تیز ہوتے ہیں۔یہ کافی دیر تک زمین پر چل بھی سکتا ہے کیونکہ اس کی ٹانگیں اور پنجے مضبوط ہوتے ہیں۔

اپنے چھوٹے پروں کے باعث بٹیر زیادہ دیر تک اورا ونچی پرواز نہیں کر سکتا،اس لیے زیادہ وقت زمین پر گزارتا ہے۔خطرے کے وقت یہ پرندہ یکدم فضا میں بلند ہوتا ہے اور ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے۔بٹیر آپس میں رابطے کیلئے سیٹی کی آواز نکالتے ہیں۔عام حالات میں اس کی آواز چپ چپ جیسی ہوتی ہے جبکہ خطرے کے وقت یہی آواز چیخ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

یہ اپنا گھونسلا میدان یا کھیت میں بناتا ہے۔اس کی خوراک پھل،پھول ،بیج اور زمینی کیڑے مکوڑے ہیں۔اسے پیاس بہت زیادہ لگتی ہے اس لیے دن میں کئی کئی بار پانی پیتا ہے۔بٹیر کی مادہ گرمی کے موسم میں چودہ سے بیس انڈے دیتی ہے،جو رنگ میں ہلکے اور بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔انڈوں پر سیاہ رنگ کے دھبے ہوتے ہیں جن سے تئیس دن بعد بچے نکل آتے ہیں۔

کیلی فورنیا میں پایا جانے والا بٹیر اس ملک کا قومی پرندہ ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)