مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

 موبائل میں قرآن کریم 

ڈائون لوڈ کرنا

سوال:آج کل موبائل میں قرآن پاک ڈائون لوڈ ہوجاتا ہے یا قرآنی آیات والی ایپلی کیشن ڈائون لوڈ ہوجاتی ہیں۔ کیا موبائل کو لیٹرین میں لے کر جانا جائز ہے ؟ 

جواب :موبائل میں قرآن کریم یا قرآنی آیات ڈائون لوڈ کرنااور عام حالات میں موبائل کے ذریعہ تلاوت بھی جائز ہے نیز اس موبائل کے ساتھ لیٹرین جانا بھی جائز ہے۔  غلاف منفصل یعنی مصحف سے جدا غلاف یا کسی بکس میں قرآن کریم ہونے کی صورت میں اسے بیت الخلاء لے جانے کو فقہاء کرام نے جائز قراردیا ہے۔ موبائل میں بھی بکس کی طرح قرآنی آیات کے نقوش ڈھکے ہوئے ہیں۔ (وفی الدر المختار، ج1، ص293 )

موبائل سے بغیر وضو 

قرآن کی تلاوت کرنا 

سوال :کیاکمپیوٹریاموبائل سے قرآن پاک کی تلاوت کرنے کیلئے وضوکرنالازمی ہے یا بغیروضوکے بھی پڑھ سکتے ہیں ؟ سفرکے دوران موبائل سے تلاوت کر سکتے ہیں وضو کے بغیر؟ (محمدعمران، اسلام آباد)

جواب:بغیروضوکے بھی کمپیوٹریاموبائل کے ذریعہ تلاوت کرناشرعاً جائزہے کیونکہ موبائل سکرین پرجوحروف نمایاں ہوتے ہیں وہ حقیقتاً حروف نہیں بلکہ ان کاعکس ہے ،جس طرح کسی شیشے کے بکس میں قرآن پاک ہو تو اس بکس کوبلاوضوہاتھ میں اٹھانے کوفقہاء کرام نے جائزلکھاہے۔

وضو کے بغیر ذکر واذکارکرنا

سوال : زبان کس حد تک پاک رہتی ہے، کیا وضو کے بغیر درود پاک پڑھا جاسکتا ہے ؟ بغیر وضو کے بندہ کیا کچھ پڑھ سکتا ہے ؟(طفیل مغل )

جواب :وضو کے بغیر تلاوت قرآن کریم،ذکر اذکار اور درود شریف پڑھنا شرعاًجائز ہے۔ تاہم وضو کے بغیر قرآن کو چھوناجائز نہیں ۔جنابت اور خواتین کے مخصوص ایام میں تلاوت قرآن جائز نہیں مگر ذکر درود شریف پڑھنا جائز ہے ۔

قرأت بھولنے کی صورت میں

 امام کا رکوع میں چلے جانا 

سوال :اگر امام صاحب قرأت کرتے ہوئے سورت کی آخری آیت بھول جائیں اورپیچھے سے لقمہ بھی ملے تو پھر بھی سمجھ نہ آئے اور رکوع میں چلے جائیں تو کیا نماز ہو جائے گی ؟(محمد فاروق)

جواب :اگر نماز کی صحت کے بقدر تلاوت کر چکے ہوں یعنی 3 آیات یا اس سے زیادہ تلاوت کرچکے ہوں تو امام صاحب کیلئے رکوع میں جانا جائز ہے اور نماز ہوجائے گی۔ (الدر المختار، ج1، ص 622، کفایت المفتی ،ج3، ص460)۔

شوہر کے انتقال کے بعد گھر کا 

سامان کس کی ملکیت ہے ؟

سوال : میں بہن بھائیوں میں بڑاہونے کے ناطے ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں، میرا چھوٹا بھائی3 سال قبل وفات پاگیاتھا،اس کی بیوہ اب تک ہمارے مشترکہ گھرانہ میں رہ رہی تھی جبکہ اس کی کوئی اولادبھی نہیں توہم نے ارادہ کیاکہ بیوہ کی شادی اپنے دوسرے بھائی سے کر دیں۔ بھابی نے کہانہیں میں تمہارے بھائی کے نکاح میں بیوہ رہوں گی۔ اب 3 سال بعد  اس نے شادی کرلی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ گھرکے سامان پربیوہ کاحق ہے کہ اسے یہ سامان اٹھانے کی اجازت دیں ؟

جواب : گھر کے سامان میں سے جو چیز بیوی اپنے میکے سے لائی ہے یا بطور جہیز کے جو سامان وہ لائی ہے وہ تمام اشیاء بیوہ کی ملکیت ہیں جو انہیں دینا شرعاً لازم ہے۔ البتہ گھر کا جو سامان مرحوم کی ملکیت تھا یا مرحوم نے خریدا تھا وہ سامان مرحوم کے ترکہ کاحصہ ہے جو شرعی طریقے کے مطابق ان کے تمام ورثاء میں تقسیم کرنا لازم ہے ۔

 طلاق کا دعویٰ کرنے والی

 خاتون سے نکاح کا مسئلہ

سوال : ایک خاتون کا خاوندفوت ہو گیا، دوبارہ اس نے نکاح کیااوراس خاوندنے تین چاردن گزارنے کے بعداسے بذریعہ ٹیلی فون طلاق دے دی۔ یہ داستان خاتون کی زبانی معلوم ہوئی۔ اس خاتون کے پاس اس خاوند کا نکاح نامہ ہے نہ شناختی کارڈ۔نہ ہی اس کے کسی رشتہ دارکااتہ پتہ ہے،نہ ہی اس کے اپنے والدین یاعزیزرشتہ دار حیات ہیں۔کیااس کی زبان پر اعتبارکر کے اس سے نکاح کرسکتے ہیں؟ (محمد یوسف)

جواب :صورت مسئولہ میں اگراس خاتون کے بیان پردل مطمئن ہواور غالب گمان یہی ہوکہ وہ سچ کہہ رہی ہے تواس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ (فی رد المحتار،529/3)، (احسن الفتاوی، 20/5، فتاوی دارالعلوم 204/7)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭