پڑھو اور جانو:گلیشیئر کیسے حرکت کرتے ہیں؟

تحریر : روزنامہ دنیا


موسم سرما میں برف باری کے بعد موسم گرما میں برف کا پگھلائو اورعمل تبخیر ساری برف کو ختم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔اس طرح ہر سال برف کی مقدار بڑھتی رہتی ہے۔پگھلنے اور دوبارہ منجمد ہونے کی بناء پر برف سخت ہو جاتی ہے،نیز یہ د انے دار برف بن جاتی ہے۔بالائی برف کے دبائو سے بحتی برف سخت برف کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ برف اس برف سے مختلف ہوتی ہے جو پانی کے منجمد ہونے سے تشکیل پاتی ہے، نیز اس کے ذرات کے درمیان ہوا مقید ہو جاتی ہے۔ اس لیے برف دودھیا رنگت کی ہو جاتی ہے۔

 جب برف کی تہہ خاصی دبیز ہو جاتی ہے تو اس کی نچلی تہیں زمین کی حرارت کی بناء پر نرم رہتی ہیں اور پھسلنا شروع کر دیتی ہیں۔ اس طرح گلیشیئر کی ابتداء ہوتی ہے۔

گلیشیئیر اگر جسامت میں بڑا ہے تو اس کی سرکنے کی رفتار نہایت سست ہوتی ہے اور جتنی اس کی جسامت کم ہو گی اسے حرکت میں آسانی ہوتی ہے اور وہ تیزی سے سرکتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ سست رفتار گلیشیئرز ’’کولوراڈو‘‘ اور ’’انٹارکٹیکا‘‘ میں واقع ہیں۔ کولوراڈو میں ان کی رفتار یومیہ 1 فٹ اور انٹار کٹیکا میں 3 فٹ ہے۔

 سب سے زیادہ تیز رفتار گلیشیئر گرین لینڈ میں ہیں۔ موسم گرما میں ان کی رفتار 60 فٹ یومیہ ہو جاتی ہے۔انٹار کٹیکا میں دنیا کا سب سے بڑا گلیشیئرہے،یہ 3  فٹ یومیہ سے بھی کم حرکت کرتا ہے۔

کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے درمیان واقع سیاچن گلیشیئر دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گلیشیئر ہے۔گلیشیئر کی رفتار ڈھال کے مطابق سست یا تیز ہوتی ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے اس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور اسی طرح درجہ حرارت گرنے سے اس کی رفتار میں سستی آ جاتی ہے،یہی وجہ ہے کہ گرما میں گلیشیئرز زیادہ تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭