وزن کم کریں... ڈائیٹ پلان حاضر ہے
اسپیشل فیچر
دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو خوبصورت اور سمارٹ بننے کا خواہش مند نہ ہو،مرد ہوں یا عورتیں دونوں میں خود کو باوقار،پرکشش اور جاذبِ نظر بنانے کی خواہش یکساں موجود ہوتی ہے،مگر خواتین میں یہ چاہ زیادہ ہی پائی جاتی ہے۔ اس لئے انہیں اپنے معمولات پر نظر رکھنی چاہئے اور ان پر مکمل قابو بھی ہونا چاہئے۔اچھی نیند خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے،بے خوابی سے چہرہ زرد،،آنکھیں بھاری اورجسمانی سستی پیدا ہوتی ہے،جبکہ تازہ ہوا، خوشگوار ماحول،فکرو پریشانی سے پرہیز اور ہلکی پھلکی ورزش سے کھوئی ہوئی صحت،شگفتگی اور تازگی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔جسم کی بناوٹ اگر موٹاپے کی وجہ سے خراب ہے تو ورزش سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔موٹاپا اور حسن دونوں کو ایک دوسرے کی راہ میں مت آنے دیں ورنہ حسن کی تلاش کا سفر ہی مشکل لگے گا،اکثرخواتین موٹاپے سے نجات کے لئے ادویات اور عرق وغیرہ استعمال کرنا شروع کردیتی ہیں،جو صحت کے لئے زہر قاتل سے کم نہیں۔یہ بات ہم اکثر بھول جاتی ہیں کہ موٹاپا کبھی بھی ایک دن میں طاری نہیں ہوتا اسی طرح یہ کیسے سوچا جا سکتا ہے کہ ایک آدھ دن میں ختم ہو جائے گا۔وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنی غذائی عادتوں پر ایک نظر ضرور ڈالیں،یعنی دن بھر میں ہم کتنا آٹا،چاول،چینی،لحمیات یا چکنائی کھاتے ہیں۔اگر یہ حساب بہت زیادہ نکل آئے تو ایک دم سخت ڈائٹنگ پر مت اتریںاس کے نتیجے میں کمزوری ہو گی،جس سے چہرہ شگفتگی اور تازگی کھو دے گا۔کم از کم دو سو کیلوریز دن بھر میں ضرورآپ کی خوراک کا حصہ ہونا چاہئے۔بعض اوقات ہم ڈائٹنگ پلان دیکھ کے سوچتے ہیں…اُف یہ تو کھانے کے لئے اتنا کچھ ہے اس سے تو موٹاپا کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو گا۔مگر شاید اس بات پر کم ہی غور کرتے ہیں کہ ڈائٹ پلان ہماری صحت کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں،یعنی ہمارے جسم کو جس قدر غذائیت کی ضرورت ہوگی اتنی کیلوریز کو مدّنظر رکھ کر چارٹ ترتیب دئیے جاتے ہیں۔چلیں وزن کم کرنے کے لئے تیار ہو جائیں،تلی ہوئی،کیفین شدہ،مکھن ،گھی سے بنی ،انڈی کی زردی اور بیکری میں بنی چیزیںکھانی چھوڑ دیںاور ذرا سے صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے دنوں یا ہفتوں میں تھک کر چارٹ پر عمل کرنا آپ نے چھوڑنا نہیں۔بلکہ مطلوبہ نتائج تک پریکٹس جاری رکھیں۔کھانے کا شیڈول:ناشتا :(1)ڈبل روٹی …207کیلوریز 2)انڈہ… 200کیلوریز(3)دودھ…200کیلوریز (4)خوبانی…200کیلوریزوزن کم کرنے کے لئے ناشتے میں ایک پیس برائون بریڈخوبانی کا جیم لگا کر کھائیںاور بنا چینی کے ایک کپ پئیںاور دن میں کم از کم تین کپ گرین ٹی کا ستعمال تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔دوپہر کا کھانا:دوپہر کے کھانے میں سلاد اور سبزیوں کا استعمال کریںکیونکہ سبزیاں وٹامنز فراہم کر کے خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ناریل کا پانی پئیں ،اس میں کم کیلوریز ہوتی ہیں ،جبکہ اس میں موجود سوڈیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔شام کی چائے:شام کی چائے کے ساتھ ایک یا دو نمکین بسکٹ کھائیںاگر چائے پسند نہیں تو جو بھی کھائیں خیال رکھیں وہ میٹھا نہ ہو۔رات کا کھانا:رات کے کھانے میںآدھی روٹی کسی بھی سالن کے ساتھ کھا لیں۔سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔اور روٹی کے بعد پانی بالکل مت پئیں۔اس شیڈول پر عمل کر کے آپ کافی حد تک وزن کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔٭٭٭