آج کا دن
اسپیشل فیچر
اسلحہ ڈپو میں دھماکہ
25 مئی 1865ء کو امریکی ریاست الاباما میں ایک اسلحہ گودام کے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ امریکی خانہ جنگی کے اختتامی دنوں میں پیش آیا اور اسے اُس دور کے بدترین سانحات میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور دور دور تک آگ پھیل گئی۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
کارلو کی لڑائی
25مئی 1798ء کو آئر لینڈ کے شہر کارلو میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب کارلو باغی 1798 ء کی بغاوت کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ یہ بغاوت کائونٹی کلڈیرے میں ایک دن پہلے شروع ہوئی تھی۔ کارلو میں یونائیٹڈ آئرش مین آرگنائزیشن کی قیادت ایک نوجوان کر رہا تھا جس کا نام مک ہیڈن تھا۔ اس نوجوان کو پچھلے رہنما پیٹر آئورز کی گرفتاری کے بعد قیادت دی گئی تھی۔ سابق رہنما کو مارچ میں اولیور بانڈ کے گھر سے متحدہ آئرلینڈ کے کئی دیگر سرکردہ افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
انقلاب مئی
''انقلاب مئی‘‘ ریو ڈی لا پلاٹا کے وائسرائیلٹی کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 18 سے 25مئی 1810ء تک ہونے والے واقعات کا ایک طویل سلسلہ تھا۔ اس ہسپانوی کالونی میں تقریباً موجودہ ارجنٹائن، بولیویا، پیراگوئے، یوراگوئے اور برازیل کے کچھ حصے شامل تھے۔ نتیجتاً 25 مئی کو وائسرائے بالتاسر ہائیڈالگو ڈی سیسنیروس کی برطرفی ہوئی اورنئی حکومت کا قیام عمل میں آیا۔اسے وہاں سے نکال دیا گیا اور اس کی حکومت کو صرف ان علاقوں تک محدود کر دیا گیاجو ارجنٹائن سے تعلق رکھتے تھے۔
ایکسپلورر32کی لانچنگ
''ایکسپلورر32‘‘کو 25مئی 1966ء کو ڈیلٹا سی1وہیکل کیپ کینورل کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔ یہ لانچ کئے جانے والے پانچ ایکسپلوررز میں سے ایک تھااور اس کا نمبر دوسرا تھا۔ اس سے پہلے '' ایکسپلورر17‘‘ کو لانچ کیا گیا تھا۔ اگرچہ اسے خرابی کی وجہ سے توقع سے زیادہ مدار کے قریب رکھا گیا تھا۔ اپنی لانچ وہیکل پر دوسرے مرحلے میں، ایکسپلورر 32 نے ناکام ہونے سے پہلے دس ماہ تک ڈیٹا بھیجا۔
''دی اوپرا ونفرے شو‘‘ کا اختتام
25مئی2011ء کو معروف امریکی میزبان اور میڈیا شخصیت اوپرا ونفری نے اپنے مشہور پروگرام ''دی اوپرا ونفری شو‘‘کی آخری قسط نشر کی، جس کے ساتھ ہی 25 سالہ کامیاب سفر اختتام پذیر ہوا۔ یہ پروگرام دنیا کے مقبول ترین ٹاک شوز میں شمار کیا جاتا تھا اور اس نے لاکھوں ناظرین کے دل جیتے۔ اوپرا ونفری نے اپنے منفرد انداز، سماجی موضوعات اور متاثر کن انٹرویوز کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ آخری پروگرام کے موقع پر جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا اور مداحوں نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
چائنہ فضائی حادثہ
2002ء میں آج کے روز چائنہ ایئر لائنز کی پرواز 611 فضا میں ہی ٹکڑوں میں بکھر گئی اور آبنائے تائیوان میں جا گری، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 225 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ایشیا کی بدترین فضائی تباہیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کے ڈھانچے میں پرانی خرابی اور ناقص مرمت اس سانحے کی بڑی وجہ بنی۔ اس المناک واقعے نے عالمی فضائی صنعت کو حفاظتی معیارات مزید سخت کرنے اور جہازوں کی بروقت جانچ کی اہمیت کا احساس دلایا۔