اروی کے فوائد۔۔
اسپیشل فیچر
اروی جڑ کی سبزی ہے ۔ اس کے اجزا میں نشاستہ اور وٹامن سی شامل ہیں ۔ اس کا مزاج گرم تر ہے ۔ مگر بعض اطباء اسے معتدل اور بعض اسے سرد تر لکھتے ہیں ۔دراصل الگ پکانے کی صورت میں اروی گرم ہوتی ہے جبکہ گوشت میں پکانے سے اس کا مزاج معتدل ہوجاتا ہے ۔ اس کا ذائقہ پھیکا اور گلے میں خراش پیدا کرتا ہے۔ اروی موسم برسات کی سبزی ہے ۔ پاکستان میں عام طور پر اروی کھائی جاتی ہے اور اس کے پتے پھینک دیئے جاتے ہیں لیکن دیگر ملکوں میں جہاں اروی عام ہے وہاں اروی کے ساتھ اس کے پتے بھی تل کر کھائے جاتے ہیں ۔ یہ ایک لیسدار اور پسندیدہ سبزی کہلاتی ہے ۔ یوں سمجھئے کہ اروی ایک مردانہ خوراک ہے ۔ یعنی مردوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے ۔ مادہ تولید کو گاڑھا کرتی اور مقوی باہ بھی ہے ۔ گردوں کو فربہ کرتی ہے۔ ارومی کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔٭اروی بلڈ پریشر کو مکمل ختم کردیتی ہے ۔٭یہ جلدی امراض میں بالخصوص فائدہ دیتی ہے اور جلد کی خشکی اور بدن کی شکنیں دور کرنے میں مدد دیتی ہے ۔٭بھنی ہوئی اروی بطور سالن پیشاب اور مثانے کے امراض کو ختم کرتی ہے مگر شوربہ والی اروی فائدہ مند نہیں ۔٭آنتوں کی خشکی کو دور کرکے تری پیدا کرتی ہے ۔٭اس کا استعمال سینہ کی خشکی کے لئے تیر بہدف نسخہ ہے۔ان فوائد کے باوجود اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔مثلاََیہ دیر ہضم ہے ۔ بلغم پیدا کرتی ہے ۔ اس کے کھانے سے ریح پیدا ہوتی ہے ۔ بہرحال سالن بناتے وقت اگر مناسب احتیاط کرلی جائے تو ان نقصانات کا سدباب کیا جاسکتا ہے ۔ احتیاط۔۔اس کے سالن بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اروی کو چھیل کر نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیا جائے اور پھر لونگ ، دارچینی اور گرم مصالحہ کے ساتھ اس کو گھی میں بھون لیا جائے تو اس طریقے سے یہ انسانی صحت کے لئے کافی مفید ہوجاتی ہے ۔ موسم برسات میں اروی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔ لیس دور کرنے کا طریقہ ۔۔اروی کی لیس دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو نمک لگا کر پانی ڈال کے ایک سے دو گھنٹہ دھوپ میں رکھا جائے ۔ اس طرح اس کی ساری لیس نکل جاتی ہے ۔ اسے مزیدار بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن، پیاز ، ٹماٹر ، ہری مرچ ، ادرک گھی میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیا جائے اس کے بعد اروی اور پانی ڈال کر پکا لیا جائے تو مزیدار سالن تیار ہوجاتا ہے ۔