آج کا دن
اسپیشل فیچر
جبل الطارق کامحاصرہ
1783ء میں امریکی جنگ آزادی کے آخری مرحلے کے دوران فرانس اور اسپین کی مشترکہ افواج نے برطانیہ کے زیر قبضہ علاقے جبل الطارق کا طویل محاصرہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ محاصرہ تقریباً چار برس تک جاری رہا، جس کا مقصد برطانیہ کو کمزور کرناتھا۔ اگرچہ اتحادی افواج نے بھرپور کوششیں کیں، لیکن برطانوی دفاعی حکمت عملی، مضبوط قلعہ بندی اور بحری مدد کے باعث جبل الطارق ان کے ہاتھ میں ہی رہا۔
خلائی چہل قدمی
7 فروری 1984ء کو ناسا کے خلائی شٹل پروگرام کے تحت ایس ٹی ایس41بی مشن کے دوران خلا باز بروس مکینڈلس دوم اور رابرٹ ایل اسٹیورٹ نے تاریخ کی پہلی کسی رسی یا تار کے بغیر خلائی چہل قدمی انجام دی۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے مینڈ مینیوورنگ یونٹ (MMU) نامی خصوصی جیٹ پیک استعمال کیا، جو خلا باز کو خلا میں سمت اور رفتار پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا تھا۔
دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ
2005ء میں برطانوی خاتون ایلن میک آرتھر نے سمندری بادبان کے ذریعے سب سے کم وقت میں دنیا کے گرد چکر لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔ایلن نے 27 ہزار354 میل کا فاصلہ 71 دن، 14 گھنٹے ،18 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ فرانس کے جویون نے 2004ء میں بنایا تھا انہوں مقررہ فاصلہ 72 دن ، 22 گھنٹے 54 منٹ، بائیس سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔
ولادمیرنذر آتش ہوا
منگولوں نے روسی شہر ولادمیر کو آگ لگا دی۔ منگول جنگجو یورپ کی طرف بڑھنے لگے توسب سے پہلے انہوں نے دریائے وُلگا کے علاقے پر حملہ کِیا۔ پھر انہوں نے دیگر روسی شہروں پر چڑھائی کی۔اس کے بعد منگولوں نے پیشکش کی کہ اگر انہیں روسی شہروں میں موجود تمام مال کا دسواں حصہ دیا جائے تو وہ اِن کو تباہ نہیں کریں گے لیکن روسیوں نے لڑنے کا فیصلہ کِیا۔ لہٰذا، منگولوں نے منجنیکوںکے ذریعے شہر پر پتھراور مٹی کا تیل برسایا۔
گریناڈاآزاد ہوا
کیریبین جزائر کا ملک گریناڈا نے 1974ء میں آج کے روز برطانیہ سے آزادی حاصل کی ۔اس کی سرکاری زبان انگریزی ہے جبکہ دارالحکومت سینٹ جارجز ہے جو اس ملک کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ یہ ملک 344 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔گریناڈا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی افواج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ گریناڈا کی کوئی فوج نہیں لیکن یہ دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔یہاں کے شہری اکثر اپنے گھر کا دروازہ ہی لاک نہیں کرتے۔ گریناڈا کی پولیس ہے لیکن وہ بھی اسلحے کے بغیر گشت کرتی ہے۔
بلجئیم میں آئین کا نفاذ
بلجئیم شمال مغربی یورپ میں واقع ایک آزاد ملک ہے۔1831ء میں آج کے روز بلجئیم میں آئین کا نفاذ ہوا۔ اس کا سرکاری نام مملکت بلجئیم ہے۔ یورپی یونین کی یورپی پارلیمان اور نیٹو کے مرکزی دفاتر بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں قائم ہیں۔ اس کی شمالی سرحد نیدرلینڈز سے، مشرقی سرحد جرمنی سے، جنوب مشرقی سرحد لکسمبرگ سے اور جنوب مشرقی سرحد فرانس سے ملتی ہے۔ اس کے شمال مغرب میں بحیرہ شمال واقع ہے۔ یہ ایک خود مختار ریاست ہے جس میں آئینی بادشاہت قائم ہے اور اس کا طرز حکومت پارلیمانی ہے۔