کوبے برائنٹ آسکر ایوارڈ لے اڑے
باسکٹ بال کے سابق امریکی کھلاڑی کوبے برائنٹ نے بہترین اینی میٹڈ شارٹ فلم ڈیئر باسکٹ بال بنانے پر آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا
نیو یارک (اسپورٹس ڈیسک) ۔ تقریب میں انہوں نے کہا کہ وہ جیوری کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں فلم نگری کے اس معتبر اعزاز کے قابل سمجھا۔ وہ جان ولیمز کے بھی مشکور و ممنو ن ہیں جو فلم کیلئے بہترین موسیقی تخلیق کر سکے ۔