دوسرا ٹیسٹ:کیوی بیٹسمین ڈیون کانوے اور ول ینگ کی عمدہ بیٹنگ

دوسرا ٹیسٹ:کیوی بیٹسمین ڈیون کانوے اور ول ینگ کی عمدہ بیٹنگ

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈیون کانوے اور ول ینگ کی عمدہ بیٹنگ کے سہارے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو کرارا جواب دیتے ہوئے تین وکٹوں پر 229رنز بنا ڈالے

برمنگھم(اسپورٹس ڈیسک) جسے سات وکٹوں کی موجودگی میں انگلش ٹیم کی برابری کیلئے 74 رنز درکار ہیں۔ڈیون کانوے نے 80جبکہ ول ینگ نے 82رنز بنائے جبکہ راس ٹیلر 46رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اسٹوارٹ براڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ڈین لارنس کے ناقابل شکست 81 اور مارک ووڈ کے 41 رنز کی بدولت 303رنز بنائے تھے ۔ٹرینٹ بولٹ نے چار،میٹ ہنری نے تین اور اعجاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں