انڈر19ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر کوویڈ وائرس کا حملہ

انڈر19ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر کوویڈ وائرس کا حملہ

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن پر کوویڈ وائرس کے حملے کے بعد گروپ بی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کا اہم مقابلہ 33 ویں اوور میں ختم کردیا گیا کیونکہ دو آفیشلز کا نتیجہ مثبت آگیا ہے ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے 33 ویں اوور تک چار وکٹوں پر 130 رنز بنائے تھے کہ ایک امپائر کے مثبت کوویڈ ٹیسٹ کی خبر ملتے ہی میچ روک دیا گیا جبکہ ایشین کرکٹ کونسل اور امارات کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کردی کہ دو آفیشلز کے مثبت نتائج کے پیش نظر میچ کو ختم کردیا گیا اور امپائرز کا پروٹوکولز مطابق علاج کیا جائے گا

جبکہ اس میچ میں شریک تمام افراد بھی نئی ٹیسٹنگ کے نتائج تک قرنطینہ میں رہیں گے ۔ بنگلہ دیشی چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نتائج منفی آئے ہیں تاہم سری لنکن حکام کو اپنے اسکواڈ کے تازہ نتائج کا انتظار ہے ۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ ختم کئے جانے کے بعد گروب بی میں بہتر رن ریٹ کی مالک بنگلہ دیشی ٹیم اب گروپ اے کی دوسرے نمبر کی سائیڈ بھارت کیخلاف سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ گروپ اے کی سرفہرست ٹیم پاکستان کا مقابلہ 30 دسمبر کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے ہوگا جو رن ریٹ کے لحاظ سے گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں