ویمنز کرکٹ کا فروغ،پی سی بی کا ملک گیر ٹرائلز لینے کا اعلان

ویمنز کرکٹ کا فروغ،پی سی بی کا ملک گیر ٹرائلز لینے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام سامنے آیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کے پول کو وسعت دینے کیلئے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے اگلے ماہ ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ ٹرائلز تین مختلف کیٹیگریز میں لیے جائیں گے ، جس میں انڈر نائنٹین، ایمرجنگ اور سینئر خواتین کھلاڑیوں کی کیٹیگریز شامل ہیں، انڈر نائنٹین کیٹیگری میں صرف وہ کھلاڑی شامل ہوں گی۔

جو یکم ستمبر دوہزار تین یا اس کے بعد پیدا ہوئیں۔ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرز ان ٹرائلز میں شرکت کرنے کی اہل نہیں ہوں گی۔ ملک بھر میں منعقدہ ان ٹرائلز کی نگرانی سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں