ہاکی فیڈریشن کے صدر و سیکرٹری نے ایک کروڑ ڈیلی الاؤنس وصول کرلیا:ذرائع

ہاکی فیڈریشن کے صدر و سیکرٹری نے  ایک کروڑ ڈیلی الاؤنس وصول کرلیا:ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف اب تک ایک کروڑ کے قریب ڈیلی الاؤنس وصول کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا اور نیشنز کپ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ پولینڈ میں موجود تھے ۔ ٹریولنگ سے ایک دن پہلے ہوٹل میں قیام اور واپسی کے دن کو ملا کر مجموعی طور پر 35 روز کا دونوں نے ڈیلی الاؤنس وصول کیا۔ یہ ر قم پاکستانی روپے میں 92 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ بنتی ہے ۔

پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہم بھی کوئی غلط نہیں کررہے ، رولز کے مطابق ہی سب چیزیں ہورہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں