رضوان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا، صاحبزادہ فرحان

 رضوان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا، صاحبزادہ فرحان

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہم پہلے بھی آسٹریلیا کا ٹور کرچکے ہیں اور وہاں ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی کنڈیشن سے واقف ہیں، جہاں جگہ ہوگی، میں وہاں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گا، محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا۔صاحبزادہ فرحان 6 کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سکواڈ میں شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں