فرسٹ وادو ریو رینکنگ کراٹے چیمپئن شپ کاانعقاد

فرسٹ وادو ریو رینکنگ  کراٹے چیمپئن شپ کاانعقاد

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان وادو ریو کراٹے ڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرسٹ وادو ریو رینکنگ کراٹے چیمپئن شپ 2024۔25شاندار طریقے سے ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

جس میں میل اور فی میل کی مختلف 4کٹیگریز میں 50سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔اس موقع پر پاکستان وادو ریو کراٹے ڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر محمد انور نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد جاپانی کراٹے سٹائل وادو ریو کو پاکستان میں فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں