ٹیسٹ، وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا:عاقب جاوید

ٹیسٹ، وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا:عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید نے سال 2024 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے ۔

جس طرف کرکٹ ہو رہی ہے اس کے لیے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا، ایک کھلاڑی کو مسلسل بارہ ماہ نہیں کھیلا سکتے ۔ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔ چیمپئنز ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے ، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاکہ ہم اسی کوشش میں تھے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھی وکٹ تیار کر سکیں، ہم نے وہ پچز تیار کیں جو ہمارے سپنرز کے کام آئیں۔ اگر ہم پچھلی کچھ سیریز دیکھیں تو ہم نے بطور ٹیم اچھا کھیلا لیکن ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ ہم نے ایک طرح کی کنڈیشنز میں نہیں کھیلا بلکہ مشکل کنڈیشنز میں کھیلے ۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ ٹیم نے آخری کچھ ماہ میں اچھی کامیابیاں حاصل کیں، مگر وہ ماضی بن چکی ہیں۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی سیریز ہمارے لیے اچھی رہی، پچھلا سال مشکل دور تھا جس سے ہماری ٹیم نکلی ہے ۔ کچھ سیریز سے ہماری پوری ٹیم نے پرفارمنس دکھائی ہے ، آئندہ ہمارے جو ایونٹس اور سیریز ہیں اس میں اچھی کارکردگی کی کوشش کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں