قائد اعظم ٹرافی فائنل:سیالکوٹ 245پر آؤٹ ،13رنزکاخسارہ

قائد اعظم ٹرافی فائنل:سیالکوٹ 245پر آؤٹ ،13رنزکاخسارہ

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )سیالکوٹ کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 13 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔محمد ہریرہ اور محسن ریاض نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔۔

 پشاور کے نیاز ارباب خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پشاور نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنائے لیے اور اسے 18 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔، معاذ صداقت 4 اور صاحبزادہ فرحان ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں ، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں پانچ روزہ فائنل کے دوسرے دن سیالکوٹ نے 8 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز شروع کی ، اذان اویس 18 رنز بنا کر نیاز خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ، سیالکوٹ کی گرنے والی دوسری وکٹ عاشر محمود کی تھی جنہیں عامر خان نے 5 رنز پر آؤٹ کیا، 38 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد ہریرہ اور محسن ریاض نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 102 رنز کا اضافہ کیا، محمد ہریرہ 55 رنز بنا کر عامر خان کی گیند پر آؤٹ ہو ئے ، صرف 6 رنز کے اضافے پر محسن ریاض کی وکٹ بھی گر گئی جو 57 رنز بنا کر نیاز خان کا شکار بن گئے ، کپتان عماد بٹ 10، احسن حفیظ بھٹی 26، افضل منظور 11 اور محمد ولید صفر پر آٹ ہوئے ، شاہ زیب بھٹی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز سکور کیے ، نیاز خان نے 5 اور عامر خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں