چھٹی سعودی ڈاکار ریلی شروع 17 جنوری تک جاری رہے گی

چھٹی سعودی ڈاکار ریلی شروع 17 جنوری تک جاری رہے گی

ریاض (سپورٹس ڈیسک )سعودی وزارت سپورٹس کی زیر نگرانی چھٹی سعودی ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا جو 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔

 وزیر کھیل و سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا کہ مملکت کی میزبانی میں مسلسل چھٹی بار ریلی کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے بڑے پروگرامز کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ریلی کی مجموعی مسافت 7 ہزار 737 کلومیٹر ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی ڈاکارریلی 2025 میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 افراد شرکت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں