آئی ایل ٹی 20:ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو ہرادیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک )ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔
جیسن ہولڈر نے صرف 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی نے 19 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا آسانی سے دفاع کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ، جواب میں شارجہ وارئرز نے 19.3 اوورز میں 129 رنز بنائے ۔