فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا :عاقب جاوید
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہیم اشرف کی سلیکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے ۔۔
ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہئیں ، ٹی ٹ نٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے ، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے ۔ سہ ملکی سیریز چیمپئنز ٹرافی کیلئے گیئر اپ ہونے کا موقع ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کوآل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے ، ضرورت پڑنے پر فہیم اشرف کو باؤلنگ میں بھی موقع دینگے ، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے ، بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے ، تاکہ ضرورت پرفاسٹ باؤلر اورسپن آل رائونڈر دستیاب ہوں۔