ہاکی کلبوں کیلئے سٹیڈیم کے چارجز میں تین سو فیصد اضافہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے جاری حکومتی کوششوں کو دھچکا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کو سہولیات دینے کی بجائے پیسے بنانا شروع کردئیے۔۔۔
پاکستان سپورٹس بورڈنے اسلام آباد کے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کے چارجز میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوے پندرہ سو روپے سے بڑھا کر 5700روپے ایک دن کا کردیا ہے جس پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں نے وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثناءﷲ اور وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو خط لکھتے ہوے اپیل کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کررکھا ہے لیکن ہاکی گراؤنڈ کے چارجز میں اضافہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مالی بوجھ بن چکا ہے لہذا نصیر بندہ ہاکی گراؤنڈ کے چارجز میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ میں حصہ لیں۔ اس حوالے سے ترجمان پی ایس بی نے کہا کہ نرخوں میں ترمیم کی باقاعدہ منظوری پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر کی زیر صدارت 26 مارچ کو ہونے والے 33ویں بورڈ اجلاس میں دی گئی۔