ایشین والی بال ، پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی

ایشین والی بال ، پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائینز تائپے کو 3-2سے شکست دے دی۔

پاکستان کی 2-0 کی برتری کے بعد چائینز تائپے نے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 8-5 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 18-16 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی چائینز تائپے کے خلاف جیت کا سکور 25-20، 25-22، 21-25، 16-25 اور 18-16 رہا۔پاکستان نے گروپ سی کے دونوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فلپائن کو بھی شکست دی تھی۔پاکستان والی بال ٹیم کوارٹر فائنل میں بحرین یا انڈونیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں