باڈی بلڈنگ ، ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن،الپائن کے الیکشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ، ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کے انتخابات پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں مکمل ہو گئے۔
پی ایس بی کے مطابق محمد طارق حسن باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سہیل انور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں محمد ارشاد نائب صدر،خان زیب،این کاشف نجیب، مقصود صدیقی، حافظ شیخ محمد، حمزہ فاروق، آصف بٹ، شیخ صابر، جاوید بٹ اور عمیر بطور نائب صدور شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹین پن باؤلنگ کے اعجاز الرحمن صدر، کامران خالد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل عرفان ارشد الپائن کلب آف پاکستان کے صدر، ایاز احمد شیگری جنرل سیکرٹری، حیات اللہ خان درانی سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔