نئی رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کیہیری بروک نمبر ون بیٹسمین بن گئے ۔
ہیری بروک نے ہم وطن کھلاڑی جوئے روٹ سے پہلی پوزیشن چھینی،بھارت خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں ہیری بروک نے 158 رنز کی اننگز کھیلی،ٹیسٹ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔بھارت کے شبمن گل 15 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ،شبمن گل نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 150 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے ۔انگلینڈ کے جیمی سمتھ نے 184 اور 88 رنزکی اننگز کھیل کرپہلی بارٹاپ 10 میں جگہ بنالی،بھارتی بولر محمد سراج سات وکٹوں کی بدولت 22ویں نمبر پر آگئے ۔ساؤتھ افریقہ کے ویان ملڈر 367 رنز اورتین وکٹوں کی پرفارمنس کے بعد آل راؤنڈرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ،ملڈر بیٹنگ میں 34 درجے ترقی کے بعد 22ویں اور بولنگ میں چاردرجے ترقی کے بعد 48 ویں نمبر پر آگئے ۔سری لنکا کے کوشل مینڈس پہلی بار ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں پہنچ گئے ،چریتھ اسالنکا چھٹے نمبر،ہسارنگا بولنگ رینکنگ میں 11 درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ۔