کنگسٹن ٹیسٹ:آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 225 رنز بنا کرآؤٹ
کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 225 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ 48 اور کیمرون گرین 46 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔ عثمان خواجہ 23 ، کپتان پیٹ کمنز 24، تریوس ہیڈ 20، ایلیکس کیری 21، سیم کونسٹاس 17، بیو ویبسٹر 1، جوش ہیزل ووڈ 4 اور مچل سٹارک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جیڈن سیلز اور جسٹن گریوز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنا لیے ۔