نئی دہلی ٹیسٹ،بھارت نے پہلے روز 2وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنا لئے
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنا لئے۔۔۔
اوپننگ بلے باز جیسوال 173 رنز اور کپتان شبھمن گل 20 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بھارتی کپتان شبھمن گل نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، کے ایل راہول 38اور سائی سدرشن 87 رنزبناکر آؤٹ ہوئے ۔