روس کے اسلام مخاشیف ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

روس کے اسلام مخاشیف  ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)مکس مارشل آرٹس یو ایف سی میں روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والے اسلام مخاشیف لائٹ ویٹ کے بعد ویلٹر ویٹ چیمپئن بن کرڈبل بیلٹ جیتنے والے چند ریسلرز میں شامل ہو گئے۔

میڈیسن سکوائر گارڈن نیو یارک میں ہونے والے مقابلے میں 155 کلوگرام کیٹیگری سے 170 کلو گرام مقابلے میں منتقل ہونے والے سابق لائٹ ویٹ چیمپئن اسلام مخاشیف نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے جیک میڈالینا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 45-50، 45-50 اور 45-50 سے شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں