پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔
سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ جاری پیغام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک جاری رہے گی۔پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا جس میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی حصہ لیں گی۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی ۔