پی ایچ ایف کا آن لائن کلب رجسٹریشن کیلئے پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان

پی ایچ ایف کا آن لائن کلب رجسٹریشن  کیلئے پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت پر آن لائن کلب رجسٹریشن کے لیے اپنا پورٹل ایک بار پھر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔

پی ایچ ایف کے مطابق یہ پورٹل 3 فروری رات 12 بجے تک فعال رہے گا، تاکہ ملک بھر کے ہاکی کلبز اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں۔پی ایچ ایف نے واضح کیا ہے کہ نئے پورٹل کے ذریعے صرف نئے ہاکی کلبز رجسٹر ہو سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں