آئی سی سی نے بنگالی صحافیوں کو کوریج سے روک دیا

 آئی سی سی نے بنگالی صحافیوں کو کوریج سے روک دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی صحافیوں کو میڈیا کوریج کی ایکریڈیشن دینے سے مبینہ طور پر انکار کر دیا ۔۔۔

 جس کے باعث تقریبا 100 سے زائد بنگلادیشی صحافی ایونٹ کی کوریج کے لیے بھارت یا سری لنکا نہیں جا سکیں گے ۔ بنگلہ دیش کے سپورٹس جرنلسٹس کے مطابق ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جبکہ کچھ فوٹو جرنلسٹوں کی ایکریڈیشن پہلے منظور ہو کر بعد میں واپس لے لی گئی۔ بنگلادیشی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے ، کیونکہ عام طور پر ایک ایسوسی ایٹ ممبر ملک کے صحافیوں کو بھلے ٹیم شامل نہ ہو تب بھی میچوں کی کوریج کی اجازت مل جاتی ہے ۔ انہوں نے اس فیصلے کو انتہائی مایوس کن اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں