آسٹریلین اوپن :زویروف ،سابالینکا سیمی فائنل میں داخل

آسٹریلین اوپن :زویروف ،سابالینکا سیمی فائنل میں داخل

جرمنی ٹینس سٹار نے امریکی کھلاڑی لرنر جبکہ بیلا روسی سٹار نے ایوا جووِچ کو ہرایا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار ، عالمی نمبر تھری اور گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن کے رنر اپ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 28 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی لرنر ٹین کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور راؤنڈ ل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ الیگزینڈر زویروف نے لرنر ٹین کو 3-6، 7-6(7-5)،1-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دی ۔بیلاروس کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا اپنے شاندار اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایوا جووِچ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ایواجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں