میچ فکسنگ،لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم کے برطانوی مالک کو چار سال قید
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کی عدالت نے لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیم کے برطانوی مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں چار سال قید سزا سنا دی ہے۔
ایک عدالتی اہلکار نے بتایا کہ مذکورہ سزا اپیل تک معطل رہے گی۔بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والے تمیم رحمان، جو دمبولا تھنڈرز کے مالک ہیں، نے اس الزام کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک کھلاڑی کو متاثر کرنے اور بیٹنگ کا انتظام کرنے کی کوشش کی تھی۔ کولمبو ہائی کورٹ نے ٹیم کے مالک پر 2 کروڑ 40 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔