راولپنڈی میں سالانہ کیو کیوشن کان پروموشن ایونٹ کا انعقاد

 راولپنڈی میں سالانہ کیو کیوشن  کان پروموشن ایونٹ کا انعقاد

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کیو کیوشن کان پاکستان اور پرو ایکٹو جِم اینڈ مارشل آرٹس اکیڈمی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی سپورٹس کمپلیکس میں سالانہ کیو کیوشن کان پروموشن ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں جہلم، سوہاوہ، ہری پور، ملتان، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے بچوں اور بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی بچیوں کو ونر کپ اور مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں