چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن وزیر کھیل سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی کی سری لنکن  وزیر کھیل سے ملاقات

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصا کھیلوں، بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں اشتراک کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں