ایران کا فیفا ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کااعلان
سپریم لیڈر کو شہید کئے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے ہمارے بچے محفوظ نہیں ، ورلڈ کپ میں شرکت کا جواز نہیں بنتا:ایرانی وزیرکھیل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کئے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے ۔ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ ایسے حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہمارے بچے محفوظ نہیں اور ورلڈکپ میں شرکت کیلئے حالات سازگارنہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ رواں سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے ۔