جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ ،ماہنور نے گولڈ میڈل جیت لیا

 جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ ،ماہنور نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی سکواش سٹار علی سسٹرز نے ایک بار پھر عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ SRAFTKL انٹرنیشنل جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 (ایشین جونیئر سپر سیریز) میں ماہنور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں ماہنور علی کا مقابلہ میزبان ملک ملائیشیا کی نمبر ون اور ایشیا کی چوتھی پوزیشن ہولڈر کھلاڑی میسرا خیرالنظام سے تھا۔ ماہنور علی نے انتہائی مہارت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد حریف کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کا سکور 12-10، 13-11، 6-11 اور 11-7 رہا۔یہ ماہنور علی کے کیریئر کا 28واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے جو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے ۔چیمپئن شپ میں سحرش علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا، جبکہ مہوش علی نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے گروپ میں جگہ بنائی۔پاکستانی سکواش حلقوں اور شائقینِ کھیل نے علی سسٹرز کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان سکواش کے لیے نئی امید قرار دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں