نیشنل ویمنز ٹی 20:انوِنسبلز نے چیلنجرز، کونکررز نے سٹارز کو4ہرادیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انوِنسبلز نے چیلنجرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
چیلنجرز نے تین وکٹوں پر 151 رنز سکور کیے ۔ہدف کے تعاقب میں انوِنسبلز نے ایک گیند پہلے ہی چار وکٹوں پر مطلوبہ سکور حاصل کر لیا۔ دن کے دوسرے میچ میں کونکررز نے سٹارز کو 56 رنز سے شکست دی۔ کونکررز نے 9 وکٹوں پر 157 رنز بنائے ۔جواب میں سٹارز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 101 رنز ہی بنا سکی۔