نائٹس تھرڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ، لیاقت علی فاتح قرار
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) نائٹس تھرڈ اوپن شطرنج ٹورنامنٹ میں لیاقت علی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
جبکہ سلمان علی خان دوسرے اور خورشید حسین تیسرے نمبر پر رہے ۔شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں 7سے 70سال تک عمر کے 30سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی سہیل کیانی نے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے ، جبکہ بہترین انڈر 16 کھلاڑی کو نقد انعام سے نوازا گیا۔